۲۰ آبان ۱۴۰۳ |۸ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 10, 2024
کلشی نژاد

حوزہ/ ارومیہ کے اہل سنت امام جمعہ ، مولوی مامد کلشی نژاد نے کہا کہ دشمنان اسلام کا ایک اہم ترین منصوبہ مسلمانوں کے عقائد کو کمزور کرنا ہے، اس مقصد کے تحت وہ انتہا پسند اور تکفیری گروہوں کو پیدا کرتے ہیں تاکہ شیعہ اور اہل سنت کے مقدسات کی توہین کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر ارومیہ کے اہل سنت امام جمعہ مامد کلشی نژاد نے آج ارومیہ میں موجود مدرسہ علمیہ امام خامنہ ای میں اسلامی حکمرانی کے ماڈل، سیرت پیامبر اکرم (ص)، اور اسلامی تمدن کے موضوع پر منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: نبی مکرم اسلام (ص) نے جب پہلی بار مدینہ میں قدم رکھا، تو انہوں نے تمدن سازی اور حکومت کی تشکیل کا آغاز کیا اور یہ دنیا کو بتایا کہ اسلام صرف نصیحتوں تک محدود نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا : رسول اکرم (ص) کی حکومت کی تشکیل ان لوگوں کے نظریے کا جواب ہے جو دین کو صرف انفرادی معاملات تک محدود سمجھتے ہیں، اور یہ موضوع اسلامی معاشرے کے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے، علماء کا کردار اسلامی تمدن کی ترویج میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

مولوی کلشی نژاد نے کہا: دینی سوچ کی بنیاد پر حکومتوں کا قیام ہونا چاہیے اور حالیہ برسوں میں رہبر معظم نے "امت واحدہ اسلامی" کے موضوع پر زور دیا ہے،امت اسلامی مختلف فرقوں اور قبائل کے ساتھ مل کر دینی حکمرانی کے مختلف ارکان کو مضبوط بنا سکتی ہے جو اسلامی تمدن کی تعمیر میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا : اگر ہم کام نہ کریں تو دشمن دن رات دینی حکومت کے خلاف سازشوں اور اختلاف ڈالنے میں مصروف رہے گا۔

مولوی کلشی نژاد نے کہا: دشمنان اسلام کا ایک بڑا منصوبہ مسلمانوں کے عقائد کو کمزور کرنا ہے، اور اسی منصوبے کے تحت وہ تکفیری اور انتہا پسند گروہوں کو تشکیل دیتے ہیں تاکہ شیعہ اور سنی مقدسات کی توہین کریں، ان کا مقصد غزہ اور فلسطین میں مسلمانوں کے اجتماعی قتل کو نظر انداز کرنا اور پس پشت ڈالنا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .